آسٹریلیا نے آئی سی سی سپرپوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا، پاکستان کس پوزیشن پر ہے؟جانیے

91

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلیا نے بھارت کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کی قیادت میں


بھارت کے خلاف سیریز میں فتح کے ساتھ آسٹریلیا اب پوائنٹس ٹیبل پر 4 فتوحات کے ساتھ 40 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ورلڈ چیمپین انگلینڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے فرق سے

دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سال اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز 1-2 سے جیتنے والی پاکستان ٹیم کا تیسرا نمبر ہے۔ یاد رہے پہلی بار متعارف کروائی جا نے والی

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی 7 ٹیمیں 2023ء آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی