بابر اعظم،مشکل ترین بیٹسمین ہیں“ ایک اورباؤلر نے شاندار بات کہہ دالی

125

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی سپنر زاہد محمود نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مشکل ترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کام محنت کرنا ہے، جب بھی پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


تفصیلات کے مطابق زاہد محمود نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی سے اعتماد میں اضافہ ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں موقع ملنے کا سن رہا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا،

سلیکٹرز نے کمبی نیشن کے لحاظ سے جس کو بہتر سمجھا منتخب کیا، میرا کام محنت کرنا ہے، جب بھی پاکستان کی چانس کا موقع ملا بہترین کارکردگی سے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

زاہد محمود نے کہا کہ بابراعظم مشکل ترین بلے باز ہیں، میں انہیں کھیلتا دیکھ کر اپنی باﺅلنگ کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، مشتاق احمد کی کوچنگ سے بھی بہت مدد ملی جبکہ شاہد خان آفریدی نے ابتداءمیں بہت رہنمائی کی۔