پی ایس ایل 6 میں ڈیرن سیمی نظر آئیں گے یا نہیں؟بالآخر خبرآگئی

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی آئندہ سیزن میں بطور ہیڈ کوچ ہی سرگرم نظر آئیں گے۔


تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ڈیرن سیمی آئندہ سیزن میں بطور ہیڈکوچ ہی سرگرم نظر آئیں گے، رواں پی ایس ایل سیزن میں پشاور زلمی کی کارکردگی

توقعات کے مطابق نہ رہنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ میں جلدی مومینٹم حاصل کرنا بہت ضروری ہے، کتنے پلیئر ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے وقت پر آرہے ہیں،

کس موقع پرانجریز ہوئی ہیں، یہ بھی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ملتان سلطانز کی مثال ہی لے لیجئے جس نے لیگ مرحلے میں اچھا مومینٹم حاصل کیا بعد ازاں پرفارم نہیں کرپائے اور باہر ہوگئے۔