عماد وسیم کے لیےخوشخبری جس بگ بیش لیگ کی ٹیم میں شاہد آفریدی کھیلتے تھے اس ٹیم کارابطہ

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ آل راؤنڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 21-2020ء میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش موصول ہوئی ہے۔ لیفٹ آرم سپنر پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان بھی ہیں جس نے


فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ بگ بیش لیگ کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوٹنی سیریز کے شیڈول سے ٹکرائو ہوگا۔

آل رائونڈر اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں اور18 دسمبر سے میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے جب کہ بی بی ایل کا 10واں ایڈیشن 10 دسمبر سے شروع ہونا ہے۔

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی ملنے کے بعد آسٹریلوی بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔