افغانستان کےنوجوان کھلاڑی کی بدتمیزی پر شاہد آفریدی کابھی موقف سامنےاگیا کھری کھری سنا دی

93

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لنکن پریمیئر لیگ کے دوران قومی کرکٹر محمد عامر سے تلخ کلامی کرنے افغان کرکٹر کو شاہد آفریدی نے کھری کھری سنا دی۔ قومی کرکٹر محمد عامر سے تلخ کلامی کا واقعہ سری لنکا میں جاری لنکن پریمیئر لیگ کے


اس وقت پیش آیا جب کینڈی ٹسکرز کے افغانی بولر نے گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے محمد عامر پر طنز کیا۔ میچ ختم ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا

تاہم آمنے سامنے آنے پر دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے دونوں کو دور کیا اور معاملہ ختم کر وایا۔ میچ کے بعد دونوں ٹیمیں آپس میں مصافحہ کرنے لگیں تو نوین الحق کے قریب آنے پر

شاہد آفریدی کی مسکراہٹ غصے میں تبدیل ہو گئی اور آفریدی نے نوین الحق کو غورتے ہوئے کچھ کہا جس پر افغان کھلاڑی خاموشی سے آگے بڑھ گیا۔


شاہد آفریدی نے افغان کھلاڑی کی محمد عامر سے تلخ کلامی سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک مشورہ دوں گا کہ آرام سے گیم کھیلیں اور بدکلامی سے پرہیز کریں‘۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم میں میرے بہت سے دوست ہیں اور ہمارے تعلقات بھی خوشگوار ہیں، ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کی عزت کرنا کھیل کا بنیادی اصول ہے‘۔

یاد رہے اس وقت شاہد آفریدی کی مسکراہٹ غصے میں تبدیل ہو گئی تھی اور آفریدی نے نوین الحق کو غورتے ہوئے کچھ کہا تھا جس پر افغان کھلاڑی خاموشی سے آگے بڑھ گیا تھا۔