دورہ نیوزی لینڈ، قومی تیم کے تیسرےکو روناٹیسٹ کی ریپورٹ آگیی

177

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ نیوزی لینڈ پر گئے قومی سکواڈ کے 42 اراکین کا تیسرا کو رونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور 3اراکین کے ٹیسٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق قومی سکواڈ میں شامل ایک فرد کی رپورٹ آنا باقی ہے،


پاکستانی سکواڈ کو تاحال آئسولیشن میں ٹریننگ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، قومی سکواڈ کو ٹریننگ کینٹربری ڈی ایچ بی میڈیکل افسر کی اجازت سے مشروط ہے، نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے

سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر محمد عباس کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، طبی طور پرقومی سکواڈ کے

دونوں ارکان کو نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے، پی سی بی حکام کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد قومی سکواڈ کو گراونڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی، نیوزی لینڈ میں قومی سکواڈ کے 7ارکان کے کو رونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے