پی سی بی کا پرانی طرزپر نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ، چیف سلیکٹر کیلئےمضبوط امیدوار کون ہے اور اعلان کب ہوگا؟جانیے

180

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پرانی طرز پر نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئے چیف سلیکٹر کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مضبوط امیدوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی


مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت گزشتہ روز ختم ہو گئی ہے اور اب وہ صرف بطور ہیڈ کوچ ہی کام کریں گے جبکہ پی سی بی نے نئے چیف سلیکٹر کی تلاش بھی شروع کر دی ہے

جس کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پرانی طرز پر نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

جو چیف سلیکٹر اور تین ممبران پر مشتمل ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔