شاداب خان نے شائقین سے دعا کی اپیل کر ڈالی

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
22 سالہ نوجوان سپن باؤلر شاداب خان اس وقت نیوزیلینڈ کے دورے پر قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں,شاداب خان ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں, دونوں سیریز میں ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے.


شاداب خان اس وقت پریشانی میں مبتلا ہو گئے جب انہیں والد کی طبعیت کا پتا چلا, اس وقت شاداب خان کی والدہ کی طبعیت ناساز ہے, جس کی وجہ سے انہوں نے شائقین کرکٹ سے دعا کی اپیل کی ہے.

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا “میری والدہ کی طبیعت اس وقت ناساز ہے, میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں,

میری والدہ کی صحت یابی کی دعا کریں,اللہ انہیں صحت اور خوشیاں دے, آپ سے دعا کی اپیل ہے” یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے.