ہمارے پاس ویرات کوہلی سے بہترکھلاڑی موجود ہیں: عبدالرزاق نے شاندار بات کہہ ڈالی

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے قدرتی قابلیت اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو ویرات کوہلی کی کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے. بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق


سابق آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ ویرات بلاشبہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں لیکن وہ بہت خوش قسمت بھی ہیں کہ بی سی سی آئی نے ان کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتے ہوئے اتنا یقین دیا کہ

جو کسی بھی کھلاڑی کو کامیابی کیلئے درکار ہوتا ہے. بی سی سی آئی نے جس طریقے سے ویرات کوہلی کو عزت دی ہے اس کی وجہ سے ہی انہیں مزید اچھا کھیلنے کا حوصلہ ملتا ہے اور

نتائج سب کے سامنے ہیں.عبدالرزاق نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمارے پاس بھی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ویرات کوہلی سے بھی بہتر بن سکتے ہیں، لیکن ہمارا سسٹم انہیں دھتکار دیتا ہے اور یہ ایک المیہ ہے.