جب تک میں سی ای او اور احسان مانی چیئرمین ہیں بابر اعظم ہی،کپتان رہیں گے‘وسیم خان نےواضح اعلان کردیا

132

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک وہ اور احسان مانی اپنی سیٹ پر موجود ہیں بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی کرک انفو کے مطابق


پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انڑویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارے بہترین بلے باز اور دماغی طور پر مضبوط ہیں۔ بابر اعظم نوجوان ہیں اور

وہ ذمہ داری لینا پسند کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اظہر علی کو کچھ دیر کے لئے کپتان بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین سال میں قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کے لئے 4کپتانوں کا آزما چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک خاتون کی جانب سے بابراعظم پرالزامات لگائے گئے تھے۔ تاہم اب پی سی بی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔