ہمیشہ اپنے کام پر فوکس اور خود پریقین رکھتا ہوں، بابر اعظم نے شاندار بات کہہ ڈالی

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ‏اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھ سے پرفارم کرنے کی توقع کرتے ہیں، میں ہمیشہ اپنے کام پر فوکس اور خود پر یقین رکھتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق


کرکٹر بابر اعظم نے غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں اچھے ریڈ بال کرکٹر کے طور پر پہچانا جا نا چاہوں گا، ‏ جب میں رنز نہیں کر تا تو بنیادی چیزوں پر دھیان دیتا ہوں، ‏

میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں اور صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر تا ہوں، میں اپنے آوٹ ہو نے اور غلط شاٹس کو ضرور دیکھتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ

میں نیٹ سیشنز کی منصوبہ بندی ایک رات پہلے شروع کر دیتا ہوں، ‏ میری زمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں، اسی کے مطابق پلان کر تا ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ‏جب میرا کسی سے موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے اچھا لگتا ہے، ‏ میں اپنے لیے اہداف اور چینلجز مقرر کرتا ہوں۔

اُن کا اپنے آئیڈیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏میرے آئیڈیل کھلاڑی محمد یوسف ہیں، وہ کلاسیکل بیٹسمین ہیں، ‏محمد یوسف کی بیٹنگ دیکھ کر میں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ

‏مجھے پاکستان کے لیے میچز جیتنے ہیں تاکہ اس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہو، ‏ ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں رہنا ا چھا لگتا ہے، ‏ پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے۔