دہائی کےبہترین کرکٹرز کی لسٹ جاری، پاکستان کےدو کھلاڑیوں کی انٹری

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کے بہترین ٹاپ دس کھلاڑیوں کی لسٹ بنانے کے لیے عام کرکٹ شائقین کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آن لائن ووٹنگ کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے جس میں


جس میں ہر خاص وعام کو آزادی دی گئی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرے ۔ ووٹنگ پول مین کچھ کھلاڑیوں کے نام درج ہیں ۔ متعلقہ ووٹر نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو

کرکٹ کی تینوں فارمیٹس مین اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ کاسٹ کرکے اپنی پسند کا اطہار کرنا ہے۔ ووٹ کاسٹ کرنے والے شائقین کے مختلف انعامات بھی آفر کیا جارہے ہیں

جیسا کے ہوائی سفر کے ٹکٹ، کرکٹ میچز کے ٹکٹ، قیمتی موبائل فونز بھی شامل ہیں ۔ کرکٹ شائقین اپنی مرضی کے مطابق دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ شائقین کی ووٹنگ کے بعد رائے شماری کی جائے گی اور


اور اس کے مطابق پھر کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اگر انتخاب کے لیے پیش کیے جانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ دیکھیں تو پاکستنان کے چند ایک کھلاڑیوں کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ باقی کھلاڑیوں کی شمولیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اگر ہم پاکستان کے طرف سے لسٹ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو ٹیسٹ کرکٹ مین دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کی لسٹ میں صرف یاسر شاہ شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ باقی کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، ویرات کوہلی، اسٹیون سمتھ، جیمزانڈرسن، رنگانا ہیراتھ مقابلہ کریں گے۔

ایک دوسرے ایوارڈ اسپڑ آف کرکٹ کی لسٹ میں پاکستان کی طرف سے مصباح الحق جبکہ باقی کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، آنیاشربسول، برینڈن میک کولم، کیتھرین برنڈ، جے وردھنے، ڈینیل وٹوری اور مہندرا سنگھ دھونی شامل ہیں۔ کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبر دست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں