لاہور کی لڑکی کے بابراعظم پرسنگین الزا مات پر پی سی بی کاردعمل آگیا

144

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھےکورٹ میرج کے بہانے گھر سےبھگا کر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔


حامیزہ نےالزام لگا یا کہ 2010 میں بابر اعظم نے مجھے میرے گھر آکر پرپوز کیا جسے میں نے قبول کر لیا، وقت گزرنے کے ساتھ ہم دونوں کی دوستی بڑھ گئی اور ہم نےشادی کا فیصلہ کیا،

اور فیملیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا فیملیز کے صاف انکار پر 2011 کے دوران بابر مجھے میرے گھر سےبھگا کر کورٹ میرج کے بہا نے کرائے کے گھروں پر رکھتا رہا۔

حامیزہ نامی لڑکی کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن نے بتایا کہ یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔