شائقین کرکٹ کیلئےخوشخبری، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےآئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کیویزنے آئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا۔آئندہ سال کے آغاز میں جنوبی افریقی ٹیم کا دورئہ پاکستان شیڈول ہے،بعدازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اکتوبر میں انگلش ٹیم کا ٹور بھی شیڈول کر لیا گیا،


پاکستانی اسکواڈ کو رونا کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی مشکلات سے گزر رہا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا میں کیویز کے جوابی دورے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں،

فیوچرٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو آئندہ سال ستمبر میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیویز کی میزبانی کر نا ہے، اس دورے کے حوالے سے امید کی کرن نظر آنے لگی۔

بورڈ کے پبلک افیئرز منیجر رچرڈ بوک کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز کے مقام کے بارے میں کچھ طے نہیں ہے لیکن انگلینڈ کا پاکستان جانے کا فیصلہ ہماری نظر میں ہو گا۔