گھرکے شیر باہرڈھیر، انڈیا کو مسلسل دوسری شکست کاسامنا، آسڑیلیا نےون ڈے سیریزبھی اپنےنام کرلی

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسڑیلیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انڈیا کو 51 رنز سے شکست دیکر نہ صرف میچ جیت لیا بلکہ سریز بھی اپنے نام کرلی۔ آسڑیلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے


سٹیون اسمتھ کے برق رفتار 104 رنز کی بدولت 390 رنزکا ہدف دیا۔ پہاڑ جیسے اس ہدف کے تعاقب میں بھارتی سورما مقرررہ اوورز میں صرف 338رنز بناسکے۔

انڈیا کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے 89 ، وکٹ کیپر بیٹسمین کے ایل راہول نے76رنز بنائے۔ قبل ازیں سٹیون اسمتھ 104رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 83 ، لبوشین نے 70 ،اور

میکس ویل نے 63 اور کپتان ایرون فنچ نے 60رنز سکور کیے۔ تمام بھارتی باولرز کو آسڑیلوی بیٹسمینوں کے ہاتھ بھرپور پٹائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بمرا نے اپنے دس اوورز میں 79، محمد شامی نے 9 اوورز میں 73 جبکہ نودیپ سینی نے 7اوورز میں 70 رنز دیے۔