کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ، بھارتی ٹیم زمبابوے اورآئرلینڈ سے بھی پیچھے، پاکستان کا کون سا نمبر ہے؟جانیے

96

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ون ڈے میچز میں مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں بھارت کی ٹیم زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیموں سے بھی پیچھے رہ گئی، جبکہ پاکستان اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔


سپرلیگ میں کل 13 ٹیمیں ہیں جن میں انگلینڈ، آسڑیلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان، انڈیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، زمبابوے، آئرلینڈ، نیدر لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

سپر لیگ میں ہر ٹیم کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل آٹھ ون ڈے سیریز کھیلنی ہوں گی جن میں چار سیریز وہ اپنے ملک میں جبکہ چار وہ اپنے ملک سے باہر کھیلے گی۔

اس وقت آسڑیلیا 40 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، انگلینڈ 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان 20پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔ انڈیا کی ٹیم اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی جبکہ زمبابوے اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے 10دس پوائنٹس ہیں۔