نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کوچھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے“ وسیم اکرم بھی،خاموش نہ رہ سکے

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے


وسیم اکرم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے، کرکٹرز بچے تو نہیں ہیں کہ ہر چیز کیلئے بندہ ان کے پیچھے لگادیا جائے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے افراد کو بتادیا گیا تھا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے، پھر بھی کرکٹرز ایک دوسرے سے ملتے رہے۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز مشکل ضرور ہوگی کیونکہ کیویز اچھی فارم میں ہیں، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔