پانڈیا اور میکسویل بھی آفریدی کاریکارڈ نہ توڑ سکے

28

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کے کیی جارح مزاج بیٹسمین بوم بوم شاہد آفریدی کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ 23 سال قبل بنایا گیا آفریدی کا ریکارڈ آج بھی بھارتی بلے بازوں کی پہنچ سے دور ہے۔ بولرز کے چھکےچھڑانے والے


شاید آفریدی نے 1997 میں صرف 834 گیندوں پر تیز ترین ایک ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آج کی تیزکرکٹ میں بڑے بڑے بھارتی نام آفریدی کے اس منفرد ریکارڈ کو نہ توڑ سکے۔

ہارڈک پانڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف 76 گیندوں پر 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ون ڈے میں کم ترین گیندوں پر 1000 رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوئے

لیکن ان کے ارمان بھی دیگر بھارتی بلے بازوں کی طرح خاک میں مل گئے۔ انہوں نے 1000 کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے 857 گیندوں کا سامنا کیا جائے شاہد آفریدی نے یہی ہندسہ 834 گیندوں پر عبور کیا تھا۔ میکسویل بھی بھی پیچھے رہ گئے۔انہوں نے 867 گیندوں پرہزار رنز مکمل کیے۔