ہم،تحقیقات کررہے ہیں کہ سب سے پہلےکون سا کھلاڑی وائرس کاشکار ہوا“ احسان مانی نے اعلان کردیا

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کے دورے کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہو گا البتہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ کون سا کھلاڑی سب سے پہلے وائرس کا شکار ہوا۔


احسان مانی نے کہا کہ 6 کھلاڑیوں کے نتائج مثبت آنے کے حوالے سے پی سی بی نے قابل اعتماد لیبارٹری سے کرائے گئے تمام ٹیسٹس کے نتائج نیوزی لینڈ حکومت سے شیئر کئے تھے اور

وہ مطمئن ہوگئے تھے، اس بات کا پتہ اورتفتیش کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کس طرح وائرس لگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ متوقع ہے اور سمجھا جارہا کہ لاہور اور آئیسولیشن سہولت کے درمیان

کہیں ہوا ہے البتہ ہم اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ کون سا کھلاڑی پہلے متاثر ہوا اور کیسے یہ دوسروں میں منتقل ہوا، ہم نیوزی لینڈ کرکٹ اور ان کی حکومت کے تحفظات کا احترام کرتے ہیں۔