گھر کےشیر باہر جاتے ہی ڈھیر،سمتھ کی شاندارسنچری، کوہلی کی ہوانکل گئی

14

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسڑیلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 66رنز سے شکست دیدی۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ اور سٹیو سمتھ کی عمدہ سنچریوں کی بدولت جیت کیلئے 374 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔


تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔

کپتان ایرون فنچ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 124 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے جبکہ سٹیو سمتھ نے انتہائی دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 66 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیا کے کھلاڑی شروع میں ہی لڑکھڑ اگئے اور 100رنز سے قبل ہی ان کی تین وکٹیں گرگئیں۔جس کے بعد وہ سنبھل نہ سکے اور پوری ٹیم 308رنز بنا سکی۔