اپنےکیرئیر میں اس بیٹسمین کو باﺅلنگ کرنے میں بہت مشکل پیش آئی“ شاہد آفریدی نے بھی رازفاش کردیا

27

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نےایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر کےدوران ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کو باﺅلنگ کراتے ہوئے مشکل پیش آئی.


تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نےایک انٹرویو میں کہا کہ ”برائن لارا کو باﺅلنگ کراتے ہوئے بہت مشکل پیش آئی. میں نے انہیں چند ایک مرتبہ آﺅٹ کیا ہے لیکن جب بھی انہیں باﺅلنگ کراتا تھا تو

میرے دماغ میں یہی بہت رہتی تھی کہ وہ اگلی گیند پر مجھےچوکا ماریں گے. ان کا مجھ پر اثر تھا اور میں انہیں کبھی بھی پراعتماد طریقے سے باﺅلنگ نہیں کرا سکا.“ شاہد آفریدی نے

مزید کہا کہ ”وہ ایک ورلڈکلاس بلے باز تھے اور اپنے دور کے بہترین سپنرز پر بھی بازی لے جاتےتھے حتیٰ کہ مرلی دھرن کو بھی وہ نہیں بخشتے تھے.“