بابر اعظم کو بیٹنگ کرتےدیکھنا بہت پسند ہے“ معروف سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر نےبھی دل کی بات کہہ ڈالی

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز اور موجودہ کمنٹیٹر سنجےمنجریکر بھی پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کےمداح نکلے جن کا کہنا ہے کہ مجھے بابراعظم کو ایکشن میں دیکھنا بہت پسند ہے.


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سنجے منجریکر نے کہاکہ دورہ آسٹریلیا نے بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں

بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مجھے انہیں ایکشن میں دیکھنا بہت پسند ہے، میں ان کے کیرئیر کا بغور جائزہ لے رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے گزشتہ 5 میچز میں 4 ٹیسٹ سنچریاں سکورکی ہیں اور جب کوئی

آسٹریلیا میں سنچری اور 90 رنز بنائے تو پھر اس کانوٹس لینا ہی پڑتا ہے. واضح رہے کہ بابراعظم کا ٹیسٹ کرکٹ میں آغاز کافی سست رہا مگر اب وہ 26 طویل طرز کے میچز میں 45.12 کی اوسط سے 1850 رنز سکورکر چکے ہیں.