وسیم اکرم بھی لنکا پریمیر لیگ سےدستبردار ہو گئے مگر کیوں؟افسوسناک وجہ بھی سامنے آ گئی

117

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم والدہ کی ناسازطبیعت کے باعث لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کے طور پر کام نہیں کر سکیں گے۔ گال گلیڈی ایٹرز کے


ترجمان نبیل ہاشمی کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وسیم اکرم کب تک کولمبو میں فرنچائز کو جوائن کریں گے جنہوں نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ

گال گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ٹیم ثابت ہو گی جو ٹرافی پر حق جتانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گال ٹیم میں چند بہت ہی زبردست کھلاڑی شامل ہیں ،

انہوں نے کہا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ کون سی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچے گی لیکن میں ایک چیز کی یقین دہانی کروا سکتا ہوں کہ گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دینا بہت مشکل کام ہو گا۔