ایک بھی خلاف ورزی ہوئی توٹیم واپس بھجوا دیں گے“ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کووارننگ جاری کردی

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ میں موجو د پاکستانی سکواڈ کے چھ اراکین کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کو وارننگ جاری کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہناتھا کہ مزید ایک بھی خلاف ورزی پرٹیم واپس بھجوادیں گے۔ وسیم خان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے حکام نے بائیو ببل کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیاہے۔

وسیم خان نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں۔ وسیم خان کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے 6 مثبت کو رونا ٹیسٹ سے آگاہ کیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کو رونا مثبت آنے والے افراد نے خود کو قرنطینہ کر دیاہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا۔