محمد رضوان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اپناہدف سیٹ کرلیا

81

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور ٹیسٹ ٹیم کےنائب کپتان محمد رضوان نے دورہ نیوز ی لینڈ کیلئے اپنا ہدف سیٹ کر لیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سنچری سکور کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وکٹ کیپر بیٹسمین نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سنچری سکور کریں گے۔ 28 سالہ محمد رضوان نے کہا کہ

پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک فخر کی بات ہے، ساتھ ہی انہیں نائب کپتانی بھی مل گئی ہے، اس ذمے داری کو بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتر کار کردگی دکھانے کیلئے ڈبل محنت کرنا ہوگی، ڈ یبیو کے بعد سے مستقل وکٹ کیپر بننے کیلئے کافی انتظار کرنا پڑا لیکن یہ پاکستان میں فطری بات ہے،