کو ئی بھی کھلاڑی یہ کام کرے تونیوزی لینڈ سےواپس پاکستان بھیج دیں “ پی سی بی نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کوہدایات جاری کردیں

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں ایس او پیز کی خلاف ورز ی کے بعد سکواڈ کے چھ اراکین کا کو رونا مثبت آنے پرایکشن لے لیا ہے اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور منیجر کو کھلاڑیوں کی نگرانی کا حکم دے دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہناہے کہ کرکٹرز کے رویے نے مشکل سے دوچارکردیا ہے، کوئی غیر ذمہ دارانہ سرگرمی میں،ملوث پایا گیا تو اسے واپس بھیج دیں،

ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔پی سی بی نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وقار کا خیال رکھیں، نیوزی لینڈ نے ٹیم واپس بھجوانے کی وارننگ دی ہے ۔

نیوزیلینڈ کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی، پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں شامل افراد کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے۔