کامر ان اکمل کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے لنکا پریمیر لیگ کوزور داردھچکا دیدیا

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی عدم دستیابی کے بعد لنکن پریمیر لیگ (ایل پی ایل) انتظامیہ کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے


آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں نادرن کی نمائندگی کررہے ہیں جنہوں نے ذاتی مصروفیات کی بناءپر لنکا پریمیر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ وہ قائداعظم ٹرافی میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

آصف علی کا معاہدہ جافنا سٹالینز کے ساتھ ہوا تھا اور بلے باز نے اپنے فیصلے سے متعلق فرنچائز کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔ آصف علی ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے

کراچی میں ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دے کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔ ان سے پہلے کامران اکمل فتنس مسایل کے باعث شامل نہ ہو سکے