آئی سی سی کا دوہرامعیار ایک مرتبہ پھرعیاں ہو گیا، پاکستانی شائقین کرکٹ برہم

229

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دوہرا معیار ایک مرتبہ پھر عیاں ہو گیا ہے جس نے ون ڈے، ٹی 20 اور دہائی کے بہترین کرکٹرز کی فہرست میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دہائی کے بہترین کرکٹرز کے ایوارڈ کیلئے نامزد کئے جانے والوں میں بھارت کے ویرات کوہلی، انگلینڈ کے جو روٹ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، بھارت کے روی چندرن ایشون اور سری لنکا کے سنگاکارا شامل ہیں۔

بہترین ون ڈے کرکٹر ایوارڈ کیلئے ویرات کوہلی، لاستھ مالنگا، مچل سٹارک، اے بی ڈی ویلیئرز، روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور سنگا کارا نامزد ہوئے ہیں جبکہ بیسٹ ٹیسٹ پلیئرز میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، سٹیو سمتھ، جیمز اینڈرسن، رنگانا ہیراتھ اور یاسر شاہ کو جگہ ملی ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں راشد خان، ویرات کوہلی، روہت شرما، عمران طاہر، ایرون فنچ، لاستھ مالنگا اور کرس گیل کو نامزد کیا گیا ہے۔ سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے امیدواروں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، آنیا شربسول، مصباح الحق، برینڈن میکولم، کیتھرین برنٹ، جے وردھنے، ڈینیئل ویٹوری اور مہندرا سنگھ دھونی شامل ہیں۔