محمد عا مر ایل پی ایل کھیلنے پر بےحد خوش، کس ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں؟جانیے

17

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ کے فاسٹ باﺅلر بولر محمد عامر نے کو رونا وائرس کے باوجود کرکٹ کھیلنے کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو لنکا پریمئر لیگ میں پاکستانی فرنچائز کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔


تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کو رونا کے باوجود کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے، گال گلیڈی ایٹرز نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سب کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں لنکا پریمئر لیگ کا میلہ سج رہا ہے ۔ ایونٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، آل راﺅنڈر شعیب ملک، فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری اور

محمد عامر پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔ اس لیگ میں 5 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں کولمبو کنگز، ڈمبولا ہاکس، کینڈی ٹیسکرز، فافنا سٹالینز اور گال گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔