شنیرا اکرم ایک بار پھر پاکستانیوں سےناراض لیکن وجہ کیا بنی؟جانیے

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم ایک بار پھر پاکستانیوں سے ناراض نظر آرہی ہیں۔ شنیرا اپنے حالیہ پیغام میں گاڑی سے باہرکچرا پھینکنے اورصفائی کا خیال نہ رکھنے والوں پر


صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں پربرہم دکھائی دیں اور کہا کہ گاڑی سے باہرکچرا کہیں بھی پھینک دینا آپ کوکاہل،گندا، غیرمہذب بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غلط کام کرنے والے

یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے۔ شنیرا نے یہ بھی لکھا کہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کی ذہنی کیفیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسے شخص ہیں

جس کیلئے اپنے ملک یا یہاں بسنے والے لوگوں کیلئے قطعی کوئی احترام نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی شنیرا کی صفائی اورگندگی کے حوالے سے خبریں، نظریات، خیالات اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بناتی رہتی ہیں۔