قومی ٹیم میں شمولیت کا معاملہ، شرجیل خان نےمداحوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

164

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کی فاتح کراچی کنگز کے کھلاڑی شرجیل خان نے کہا ہے کہ میں نے نئے پلان کے تحت فٹنس پر کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد پی سی بی کے فٹنس معیار پر پورا اتروں گا۔


تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، بہت خوشی ہے کراچی کنگز چیمپئن بنی ہے، پروفیشنلزم میں ہر ماحول سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے،

کھلاڑی کا کام ہی ٹیم کیلئے پرفارمنس دینا ہے، بہت جلد پاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس معیار پر پورا اتروں گا، میری خواہش تھی کہ انضمام الحق کی قیادت میں کھیلوں،

شرجیل خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑی ہر شے میرے پاس محفوظ ہے، ڈیبیو والا بیٹ سمیت ٹیسٹ کیپ سب سوینیئر رکھے ہیں، کوشش کررہا ہوں کہ مکمل طور پر فٹ ہو جاﺅں۔