کو رونا وائرس کی علامت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سےباہر ہونے والے فخر زمان کا دوسراٹیسٹ بھی ہو گیا،حیران کن نتائج بھی سامنے آ گئے

169

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا دوسرا کو رونا وائرس کاٹیسٹ بھی ہو گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں قرنطینہ ختم کرتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا نام دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب ہونے والے 35 رکنی قومی سکواڈ میں شامل تھا تاہم آکلینڈ روانگی سے چند گھنٹے قبل انہیں بخار ہوا اور

کو رونا وائرس کی دیگر علامات بھی ظاہر ہوئیں جس کے باعث وہ سکواڈ کے ساتھ روانہ نہیں ہو سکے اور پی سی بی نے انہیں آئیسولیٹ کر دیا۔ فخر زمان کا پہلا کو رونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا

جو منفی آیا اور دوسرا ٹیسٹ بھی کروایا گیا اور اس کے نتائج بھی منفی آئے ہیں جب کہ ان کی حالت بھی کافی بہتر ہو چکی ہے اب انہیں قرنطینہ ختم کر کے گھر جانے کی اجازت دیدی ہے۔