مجھے بابراعظم کوبیٹنگ کرتے دیکھنا بہت پسند ہے“ ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز سٹیوسمتھ نےبھی سچ بول دیا

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز سٹیو سمتھ نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ان کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت پسند ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جب ان سے پوچھا گیا کہ


جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس بلے باز کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں تو انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم وہ بلے باز ہیں جنہیں تینوں فارمیٹ میں

بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ ایسا پہلی بار نہیں جب سٹیو سمتھ نے ان کی تعریف کی ہو بلکہ رواں سال کے آغاز میں بھی ان سے جب بابراعظم کی بیٹنگ کے بارے میں

پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت اچھا کھلاڑی ہے اور جب وہ بیٹنگ کر رہا ہوتا ہے تو اس کے پاس بہت زیادہ وقت ہوتا ہے۔