بابر اعظم سےملاقات کی خواہش کی خبروں پر میشا شفیع کاموقف بھی آگیا

137

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مشہور گلوکارہ میشا شفیع نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی خواہش کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر گلوکارہ میشا شفیع نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔


میشا شفیع نے بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی خواہش اور اظہار محبت سے متعلق پوسٹ کوجھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں کہ یہ کیا ہے اور کس نے لکھا ہے۔

میشا شفیع نے مزید کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا اور ایسی باتوں کا بھی کوئی مطلب نہیں ہے۔ میشا شفیع نے انسٹاگرام انتظامیہ سے پوسٹ ہٹانے کی درخواست کردی۔