پی ایس ایل 6 کی،ڈرافٹنگ کاعمل کس شہر میں ہو گا؟شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہو چکی ہے لہٰذا اب کراچی ڈرافٹنگ وینیو ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی اور کو رونا وائرس کی وجہ سے آﺅٹ ڈور ایونٹ کرانے کی حکمت عملی کی جا رہی ہے۔

پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے مقام پر مشاورت جاری ہے جبکہ کو رونا کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد فرنچائزز کے ساتھ مل کر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پرامید ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میں منعقد ہوں گے۔