پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ کس کا بہتر ہے؟جانیے

92

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا مختصر فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے۔


تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ٹی 20 فارمیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں 13 میچز پاکستان نے جیتے اور 8 نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور 201 ہے اور یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018ءمیں جیتا تھا۔ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میں

سب سے کم سکور 101 ہے اور اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہو گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔