دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان شاہینز کےسکواڈ میں شامل ہونےوالے دانش عزیز کاآئیڈیل کون ہے؟جانیے

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے نوجوان کرکٹر دانش عزیز نے کہا ہے کہ کمار سنگاکارا میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ پاکستان شاہینز کے بعد جلد پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق


دانش عزیز نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران سری لنکا کے سینئر کرکٹر کمار سنگاکارا کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمار سنگارا کے بیٹنگ سٹائل

اوردباﺅ میں کھیلنے سے بہت سیکھا۔ دانش عزیز نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کھیلے، میں ابھی پاکستان شاہینز میں شامل ہوں لیکن امید ہے کہ

پاکستان کی جانب سے بھی کھیلوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے، میرا فوکس اسی چیز پر ہوتا ہے کہ پاور ہٹنگ کروں۔