بابراعظم، ویرات کوہلی سےمیلوں آگے، نیا اعزاز حاصل کرنے کےقریب

173

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد یہ تو واضح ہوگیا ہے کہ فائنل میں اصل ٹاکرے کے لیے بھارت ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جوڑ پڑیگا جبکہ 5 ویں نمبر پر موجود


پاکستان کے فائنل تک رسائی کے امکانات اب نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر واضح سبقت حاصل ہے،

بھارتی ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں اس نے کینگروز کیخلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے تاہم کوہلی بچے کی پیدائش کے سبب پہلا میچ کھیل کر ہی وطن واپس آجائیں گے اور

اس کے بعد بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں مزید 57 رنز بناکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھے کامیاب ترین بلے باز بن سکتے ہیں