عادل رشید نے بابراعظم کو ویرات کوہلی سےبہتر بیٹسمین قراردے دیا

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلش اسپنر عادل رشید نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا ہے. ایک انٹرویومیں انگلش اسپنرنے کہا کہ دونوں ہی ورلڈ کلاس بیٹسمین اپنی صلاحیتیں ثابت کر چکے ہیں، تفصیلات کے مطابق


عادل نے نے کہا کہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے میں بابراعظم کو اپنا پہلا انتخاب قرار دوں گا، انہوں نے رواں سال زیادہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے.

یاد رہے کہ مبصرین کی بڑی تعداد تینوں فارمیٹ میں 50 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے ویرات کوہلی کو ترجیح دیتی ہے لیکن عادل نے مختلف رائے کا اظہار کیا.