سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ ہو نے والے سینئر کھلاڑیوں کو زبردست خوشخبری سنادی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی


تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور محمد عامر کی میچ فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چاروں کھلاڑی پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہے،

اسی لئے انہیں اے کیٹیگری کے حامل کھلاڑیوں کے مساوی میچ فیس ملے گی، اس سے قبل چاروں کھلاڑیوں کو سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے برابر رقم ملتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کھلاڑیوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو بتایا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ ہونے کے باعث ہمارے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔

اور ہمیں سینئر کھلاڑیوں کے درجے والی میچ فیس نہیں دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ایک روزہ میچ کی فیس دو لاکھ دو ہزارروپے جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی کے عوض اس سےکم رقم دی جارہی تھی، تاہم اے کیٹیگری کے برابر میچ فیس ملنے کے بعد اب ان کھلاڑیوں کو

ایک ون ڈے میچ پر 4 لاکھ 60 ہزار روپے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر فی میچ 3 لاکھ 30 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاروں کھلاڑیوں کی ایک درخواست کو مسترد کر دیا تھا

جس میں انہیں قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں حصہ نہ لینے پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، پی سی بی کا موقف تھا وہ اس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دے سکتے اور کھلاڑیوں کو قومی فرض کو ترجیح دینا ہو گی۔ یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد حفیظ کو سری لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونا پڑا