انگلینڈ کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بڑی ٹیم کو پاکستان لانےکی کوششیں شروع کر دی،شائقین کرکٹ کیلئےبڑی خوشخبری

89

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو 24 سال طویل عرصے بعد 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے قائل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ


آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ 2022 میں ہونے والی باہمی سیریز کیلئے کینگروز پاکستان آئیں گے۔ دورہ فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے،

ملک میں امن و امان اورسیکیورٹی صورتحال کا فی بہتر ہو چکی ہے، اس لیے آسٹریلین ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ وسیم خان نے کہا کہ

ابھی تک دونوں بوڈز میں ممکنہ سیریز کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہواہے لیکن ابتدائی بات چیت میں آسٹریلین حکام کا رویہ مثبت نظر آ یا ہے۔ واضح رہ کہ آسٹریلی ٹیم کو 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔