پاکستان میں کرکٹ کھیلنےمیں مصروف افغان کرکٹرپاکستانی پرچم برداشت کرنےکو تیار نہیں

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
میچ،فکسنگ میں ملوث شفیق اللہ پر آئی سی سی 6 سال کی پابندی عائد کر چکی، کرکٹر نے اپنی شرٹ پر آویزاں پاکستانی پرچم “ٹیپ” لگا کر چھپا دیا، پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف افغان کرکٹر پاکستانی پرچم برداشت کرنے کو تیار نہیں،


کرکٹر نے اپنی شرٹ پر آویزاں پاکستانی پرچم “ٹیپ” لگا کر چھپا دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے انٹرنیشنل کرکٹر شفیق اللہ کے ایک شرمناک عمل نے پاکستانیوں کو شدید غم وغصے میں مبتلا کر دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیق اللہ پاکستان میں ایک مقامی کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہے، اس دوران کرکٹر کی جانب سے زیب تن کی گئی شرٹ پر

آویزاں پاکستانی پرچم کو چھپا دیا گیا۔ تصویر میں شفیق اللہ کیساتھ موجود کرکٹر کی شرٹ پر تو پاکستانی پرچم آویزاں ہے، تاہم افغان کرکٹر نے اپنی شرٹ پر “ٹیپ” لگا کر پاکستانی پرچم چھپا دیا۔