افغان کرکٹ بورڈ کےساتھ دورہ پاکستان پرجلد بات چیت کاآغاز کرینگے، وسیم خان نے خان نے شاندار بات کہہ ڈالی

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، افعانستان ٹیم کے دورے کو ممکن بنانے کیلئے راستہ نکالیں گے، افغانستان کیساتھ جلد ہی بات چیت کاآغازکر رہے ہیں۔


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے

ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، افعانستان ٹیم کے دورے کو ممکن بنانے کیلئے راستہ نکالیں گے،

افغانستان کیساتھ جلد ہی بات چیت کا آغازکر رہے ہیں۔ وسیم خان نے کہاکہ پاکستان نے شروع سے ہی افغان کرکٹ ٹیم کی معاونت کی ہے، راشد لطیف اور انضمام الحق افغان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ دے چکے ہیں ۔