جب ہماری کسی بات کولیکر بحث ہوتی ہے تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے،ثانیہ مرزا نے حیران کن بات کہہ ڈالی

13

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی ٹینس سٹار اور قومی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہےکہ جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے تو شعیب ملک کھل کر بات نہیں کرتےاور مجھے ان کی اس بات سے بہت نفرت ہے


تفصیلات کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے رویہ میں کافی فرق ہے اور خاص طور پر جب بھی کسی بات پر بحث ہوتی ہے.

جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دماغمیں ہےاور دل میں ہے، وہ نہیں بولتے. ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اس بات سے نفرت ہے،

میں بہت غصہ ہو جاتی ہوں اور دل کرتا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کر دیتے.