شاہد آفریدی کوکپتانی مل گئی، پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر آگیی

113

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے آل رائونڈر شاہد آفریدی کو ٹیم کاکپتان مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے


سری لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہو گیا

جس کےبعد گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، سری لنکن بلے باز بھانوکا راجہ پاکسے ان کے نائب کپتان ہوں گے۔ یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ

سری لنکا پہنچ چکا ہےجب کہ چھٹی بیٹی کی بیماری کے باعث کراچی میں موجود شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔ ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا سٹالینز سے ہوگا۔