کو رونا وائرس کاشکار ہونے والے سہیل تنویرمیدان میں آ گئے

36

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکن پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم کینیڈی ٹسکرز میں شامل ٹیسٹ آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ میں نے اپنا دوسرا کو ویڈ 19ٹیسٹ کروا لیا ہے اور امید ہے کہ اس کا نتیجہ منفی آئے گا۔


تفصیلات کے مطا بق چارٹر جہاز سے سری لنکا پہنچنے کے بعد سہیل تنویر کا کو ویڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ 10 روز کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ

یہ سب کچھ میرے لئے حیران کن تھا کیونکہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف یا بخار بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دوسرا کو ویڈ 19 ٹیسٹ کروایا ہے

اور اگر اس کا نتیجہ منفی آیا تو میں 26 نومبر سے شروع ہونے والی لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں ایکشن میں نظر آﺅں گا۔