انگلینڈ کےپاکستان آنے کی خوشی میں کپتان بابراعظم کے اہم بیان سامنے آگیا،گورے خوش ہو جائیں گے

18

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ سال 2016 سے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم ہر سال انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے، اب تو انگلینڈ اور ویلز ہمیں اپنے دوسرے گھر کی طرح لگتے ہیں۔


پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سپر لیگ فکسچرز کے اعلان پر بابر اعظم نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ان دوروں سے ہمیں اپنی صلاحیتوں اور

مہارت میں بھی بہتری لانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈچیمپئن اور ایک روزہ عالمی رینکنگ میں پہلے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے،

لہٰذا ایسی ٹیم کے خلاف کرکٹ کھیلنے سے نہ صرف ہم سپر لیگ میں اپنے پوائنٹس بہتر کرسکتے ہیں بلکہ ہماری وائیٹ بال کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ


انہوں نےمزید کہا کہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف کرکٹ کھیلنے سے ہماری رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔ بابراعظم نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ نے ماضی میں بہت بہترین کھلاڑی تیار کیے ہیں اور

وہ اس کی جھلک ان کی کارکردگی میں بھی نظر آتی ہے مگر ہمیں ورلڈکپ میں براہ راست رسائی اور اس طرز کی کرکٹ میں اپنی رینکنگ بہتر کرنے کے لیے مضبوط ٹیموں کو شکست دینا ہوگی،

مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ وہ بڑی ٹیموں کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی۔ ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں فی الحال پاکستان کا چھٹا اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔