امریکہ سےملنے والی پیشکش قبول، پاکستان کے اوپنر بلےباز کامُلک چھوڑ کرامریکہ جانے کافیصلہ

52

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نظر انداز کیے جانے پر اب امریکی کرکٹ ٹیم کے نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمیع اسلم اپنے سفر اور رہائش کے


سمیع اسلم اپنے سفر اور رہائش کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد 10 دن میں امریکہ روانہ ہوں گے۔ سمیع اسلم تقریبا 3 سال امریکہ میں ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیں گے جس کے بعد

وہ امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے۔ سمیع اسلم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سمیت بہت سارے کرکٹرز نے حال ہی میں امریکہ جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ

وہ 2023ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے اہل ہوسکیں۔ سمیع اسلم نے گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی تھی اور اس سال وہ بلوچستان کی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اپنی سابقہ ​​ٹیم کی قیادت کر رہے تھے لیکن انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا ۔