بہترین رن ریٹ کے معاملےمیں پی ایس ایل دنیا کی سب سےبہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ قرار

23

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 نے منفرد فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ پی ایس ایل نے تمام غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رنز فی اوورز کرنے والی لیگ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔


پی ایس ایل 2020ء میں ٹیموں نے 8.64 رنز فی اوورز کی اوسط سے رنز بنائے جس کا مطلب تھا کہ پی ایس ایل میں فی اننگز اوسطا اننگز کا سکور 173 رنز رہا۔
پی ایس ایل 5 کے فائنل اور

کوالیفائرز میں سکور زیادہ نہ ہوا تاہم ایلیمنیٹرز میں بلے بازوں نے کھل کر بیٹنگ کی۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کی سپر سمیش ٹی ٹونٹی لیگ 8.58 رنز فی اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پررہی۔

جنوبی افریقہ کی مزانسی سپر لیگ 8.40 رنز فی اوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 8.28 رنز فی اوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔