سکیورٹی صورتحال بہتر رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان نہ جائے

17

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لیہمین کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کرنے کے قریب ہیں، سکیورٹی کی صورتحال بہتر رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان نہ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں


آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لیہمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو بے حد خوبصورت ملک پا یا ہے جس کے لوگوں میں کرکٹ کا جنون بے تحاشہ ہے اور ان کے خیال میں

آسٹریلین ٹیم پاکستان کا دورہ کر نے کے انتہائی قریب ہے۔ 50 سالہ ڈیرن لیہمین کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 1998ء کے دورے میں خوب انجوائے کیا تھا۔ یاد رہے کہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ اگلے سال انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کر کٹ ٹیم بھی پاکستان آئیںگی ۔